خیبرپختونخوامیں تبدیلی دیکھ رہاہوں،مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوامیں تبدیلی دیکھ رہاہوں،مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) مرکزی صدرمتحدہ مجلس عمل مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے بعدمیں بات ہوگی ۔ خیبرپختونخوامیں تبدیلی دیکھ رہاہوں ۔ملکی سطح پرحکومتی ڈھانچے بھی ماضی سے مختلف ہوں گے ۔ایک بڑی جماعت کے سربراہ میاں نوازشریف کے جیل میں ہونے سے اچھاتاثرنہیں ملتا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے عبدالخیل میں میڈیا سے گفتگوکے دورا ن کیا ۔ مولانافضل الرحمان نے اس موقع پراپنے ووٹ کا استعمال بھی کیامولانافضل الرحمان نے کہابہرحال عدالتی فیصلہ ہے کچھ کہہ نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کاانتخابات میں حصہ لینا ایک اچھافیصلہ ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...