مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی، شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی، شہباز شریف

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف نے حلقہ این اے 130کے جو نیئر ماڈل سکول کے پولنگ اسٹیشن میں اپنی اہلیہ اور بیٹے سلمان شہباز کیساتھ قومی پرچم کے رنگ میں ملبوس ہوکر ووٹ پول کر نے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیر انشاء اللہ ضرور جیتے گا عوامی طاقت سے پی ایم ایل این ملک اور قوم کی تقدیر بدلے گی،ملک میں پی ایم ایل این تعلیم ،صحت اور روزگار کا نیا پلان ترتیب دے گی اور دیا میر ڈیم اور بھاشا ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر جلد تعمیر کریں گے ،ملک کو صیح معنوں میں قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بنائیں گے، مسلم لیگ ن زیادہ سے زیادہ نشستیں لے کر حکومت بنائے گی ، نواز شریف اور مریم نواز نے بڑی قربانی دی ہے متنازعہ فیصلے کے باوجود بھی دونوں نے گرفتاری دی،امید ہے عوام اب نواز شریف کا بیانیہ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘کو کامیاب بنائینگے ۔

شہباز شریف

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...