گجرات سے بڑا اَپ سیٹ ،مسلم لیگ ن کی مضبوط سیٹ تحریک انصاف نے چھین لی ،ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

گجرات سے بڑا اَپ سیٹ ،مسلم لیگ ن کی مضبوط سیٹ تحریک انصاف نے چھین لی ،ہر کوئی ...
گجرات سے بڑا اَپ سیٹ ،مسلم لیگ ن کی مضبوط سیٹ تحریک انصاف نے چھین لی ،ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 71 گجرات کے تمام 359 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار الیاس چوہدری نے 89495 ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ (ن) کے عابد رضا کوٹلا کو شکست دے دی، جو 81 ہزار 300 ووٹ حاصل کرسکے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے ایک بڑے معرکے میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو آٹھ ہزار ووٹوں سے شکست دیکر بڑا اَپ سیٹ کر دیا ہے ۔چوہدری عابد رضا 2013 کے الیکشن میں بھاری مارجن سے مسلم لیگ ق کے امیدوار کو شکست دے کر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 71 گجرات سے پی ٹی آئی کے امیدوار الیاس چوہدری نے 89ہزار4 سو 95 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری عابد رضا نے 81 ہزار 3سو ووٹ حاصل کر پائے ۔