ڈیرہ ،موٹر سائیکل سوار 2 بچوں سمیت گرمی کی شدت سے گر کر زخمی

ڈیرہ ،موٹر سائیکل سوار 2 بچوں سمیت گرمی کی شدت سے گر کر زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ٹانک روڈ پرواقع بڈھ کے قریب موٹرسائیکل سواردوبچو ں سمیت گرمی کی شدت سے گر کر زخمی‘المعز شوگرمل کے قریب فلائنگ کوچ میں آگ لگنے سے فلائنگ کوچ جل کر خاکسترہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹانک روڈپربڈھ کے قریب موٹرسائیکل سوارگلستان جو اپنے دوچھوٹے بچوں افنان اورمقدس کے ساتھ جارہاہے تھاکہ گرمی کی شدت سے نڈھال ہوکر گر گیاجس سے تینوں زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسرے واقعے میں المعز شوگرمل کے قریب فلائنگ کوچ میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اس دوران ڈرائیور نے چھلانگ لگاکراپنی زندگی کو بچالیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فلائنگ کوچ مکمل طورپرجل کر خاکسترہوگئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...