ڈیرہ ، خواتین کے ووٹ پول نہ کرنے کے معاہدے پرضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیلیا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) علاقہ کہاوڑ کے پولنگ اسٹیشن پرمقامی نمائندوں کے خواتین کے ووٹ پول نہ کرنے کے معاہدے پرضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے کرمعاہدے کو ختم کرواکرخواتین کے ووٹ پول کرواکرپولنگ شروع کرادی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں علاقہ کہاوڑ کے ایک پولنگ اسٹیشن پرمقامی معاہدے کے بعدخواتین کے ووٹ پول نہ کرنے کے فیصلے کے بعدضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں آنے کے بعدضلعی انتظامیہ اورپولیس کی مداخلت پردوبارہ خواتین کومذکورہ پولنگ اسٹیشن پرووٹ پول کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جس کے بعد خواتین نے دوبارہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔