ڈی جی ریسکیو 1122 کا مختلف ریسکیو پوائنٹس کا دورہ

ڈی جی ریسکیو 1122 کا مختلف ریسکیو پوائنٹس کا دورہ

پشاور(سٹی رپورٹرر)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122پشاور ڈاکٹر خطیر احمد کا الیکشن کے دوران مختلف ریسکیو پوائنٹس کا دورہ کیا ۔اس موقع پرڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ الیکشن کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہ ے جہاں پر تما م افسران موجو د اور تمام اضلا ع کی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ریسکیو 1122 صوبے کے 12اضلا ع میں خدمات فراہم کر رہا ہے اورصوبہ بھر میں ریسکیو 1122کے اہلکار الرٹ ہے اور شہر بھر 16مقامات پر ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران 80ایمبولینسز، 40فائر ویکلز اور دیگر مشینر ی استعمال کی جاتی رہی اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے تیار ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...