صطفی کمال کا این اے253میں پی ایس پی کیمپ کا دورہ

صطفی کمال کا این اے253میں پی ایس پی کیمپ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے حلقہ این اے253میں پی ایس پی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 253میرا حلقہ ہے اور این اے247میں ووٹ کاسٹ کیا ہے، حلقے کے لوگ پر جوش ہیں، شہر میں نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے،گزشتہ حکمران یہی کہتے رہیں گے ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں، لوگوں کو امن والا کراچی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے پاس ہمارے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، چند لوگوں نے یہاں ہوشیاری دکھانے کی کوشش کی ہے،میرا یہ لیول نہیں بنتا کہ ان لوگوں کے نام لے کر بات کروں۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے نعرے بازی کی او ر ایم کیو ایم و مہاجر کے حق میں نعرے بازی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...