بختاور اور آصفہ بھٹو نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کیا

بختاور اور آصفہ بھٹو نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کیا

نواب شاہ (خصوصی نامہ نگار)بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔حلقہ این اے 213، پی ایس 38 کے لیے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادیوں نے یل بی او ڈی کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن 14 پر ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح انہوں نے آصفہ بھٹو کے ساتھ ووٹ ڈال دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلی باری پھر زرداری۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...