ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کا کنٹرول روم کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال نے الیکشن کے دن ڈیرہ اسماعیل خان گریژن کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول میں موجوداعلیٰ حکام سے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ریسکیو1122 کنٹرول سمیت تمام اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122 کے تمام الرٹ اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں۔