حکیم اللہ محسود کے گاؤں میں 2002کے بعدپہلی بار ووٹنگ کا پر امن انعقاد

حکیم اللہ محسود کے گاؤں میں 2002کے بعدپہلی بار ووٹنگ کا پر امن انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وانا (آئی این پی)کاالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکسان (ٹی ٹی پی)کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے آبائی گاؤں میں پہلی بار پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔افغان جنگ اور 2002کے عام انتخابات کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ حکیم اللہ محسود کے آبائی گا?ں مرغی بند میں 25جولائی 2018 کو ووٹ کاسٹ کیے گئے۔یہ علاقہ پاکستان کے شورش زدہ علاقے جنوبی وزیرستان کے شہر جندولا کے قریب واقع ہے، جہاں ڈیڑھ دہائی قبل سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔مگر 25جولائی 2018کو ہونے والے عام انتخابات میں یہاں پولنگ کا انعقاد کیا گیا اور لوگوں نے بلا خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا (وی او اے)کی خاتون صحافی عائشہ تنظیم نے اس گاؤں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں 2002کے انتخابات کے بعد ہونے والے 2008اور 2013کے انتخابات میں پولنگ کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں نے علاقے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
حکیم اللہ محسود