ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہ ڈالا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہ ڈالا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(آئی این پی)عام انتخابات 2018کیلئے گزشتہ روز ملک بھر میں پولنگ ہوئی ،مگر ایک ایسا بھی گا?ں ہے جہاں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گا?ں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا۔عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں اور اس موقع پر خواتین کی جانب سے بھی خاص جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔جہاں دیر بالا میں خواتین پہلی بار ووٹ ڈالنے نکلی ہیں وہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خواتین نے ووٹ نہیں ڈالا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں دیوی داس پور میں خواتین ووٹر کی تعداد 860ہے لیکن حلقے میں کسی خاتون نے بھی ووٹ ڈالا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...