ملتان میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا‘ خاتون ووٹر اور بزرگ زخمی

ملتان میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا‘ خاتون ووٹر اور ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 157میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قادر آباد (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

روڈ پر پیرے والا کھیڑاآباد پولنگ سٹیشن پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کیمپوں میں موجود کارکن نعرے بازی کر رہے تھے ۔ اس دوران بعض کارکنوں نے نعروں میں نازیبا جملے استعمال کئے جس پر بات بڑھ گئی اور دونوں طرف سے کارکن ایک دوسرے پر پل پڑے اور گتھم گتھا ہو گئے۔ لڑائی کی زد میں آکر وہاں ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والی ایک خاتون اورایک بزرگ شخص زخمی ہو گیا ۔سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی‘ موقع پر موجود دونوں طرف سے پارٹی رہنماؤں نے بیچ بچاؤ کرکے جھگڑا ختم کرایا اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ نعرے بازی میں نازیبا جملے استعمال نہ کریں ۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں طرف سے کارکنوں نے ایک دوسرے پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے۔حلقہ این اے 155شمس آباد خواتین پولنگ سٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا‘ تلخ کلامی‘ ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر لڑائی کو مزید بڑھنے سے روک لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز (بدھ) کو شمس آباد پولنگ سٹیشن پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان اس بات پر لڑائی ہوگئی کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن پولنگ سٹیشن کے اندر خواتین کو جانے سے روک رہے تھے۔ مذکورہ جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔ پولنگ میں ووٹ ڈالنے کا عمل رک گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حالات پر مکمل کنٹرول کرنے کے بعد دوبارہ پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالنا شروع کروا دیا گیا اور معاملہ رفع دفع کروا دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...