تبدیلی کا سفر شروع ، کرپٹ مافیا سے نجات دلائینگے : عامر ڈوگر

تبدیلی کا سفر شروع ، کرپٹ مافیا سے نجات دلائینگے : عامر ڈوگر

ملتان(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے پولنگ کے دوران ایم ڈی اے ، عزیز (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ہوٹل ، پاک گیٹ ، گھنٹہ گھر ، کوٹلہ تولے خان ، نواں شہر سمیت کثیر مقامات پر پولنگ سٹیشنز کادورہ کیا اور اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی وہ مختلف پولنگ کیمپوں پر کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے ، اس دوران ملک عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ملک وقوم کے لئے حقیقی تبدیلی اور ملکی تعمیروترقی کا اہم پیش خیمہ ثابت ہوگا اور تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوگا ، ملک کو کر پٹ مافیا سے نجات دلانا ہی تحریک انصاف کامشن تھا جس میں تحریک انصاف ضرور کامیاب ہوگی ، یہ الیکشن شفاف اور پرامن ہورہا ہے ، پرامن شفاف الیکشن کا انعقاد خوش آئند امر ہے ہم قیام امن کے لیئے افواج پاکستان دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ، اوربہترین انتظامات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نگران حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...