پلاسٹک گودام میں آگ ، زور دار دھماکے سے چھت گر گئی

پلاسٹک گودام میں آگ ، زور دار دھماکے سے چھت گر گئی

ملتان (وقائع نگار) گھنٹہ گھر کے قریب پلاسٹک گودام میں آگ بھڑکنے سے چھت گرگئی تاہم کسی انسانی جان کے نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گھنٹہ گھرکے قریب پلاسٹک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ایک زوردار دھماکہ ہوا اور گودام کی چھت(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

گر گئی۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں کی چار گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا گیا۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق کسی بھی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچا ہے۔

پلاسٹک گودام میں آگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...