پیپلز پارٹی کا لیاری میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی پر دھاندلی کا الزام

پیپلز پارٹی کا لیاری میں تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی پر دھاندلی کا الزام

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)نے الزام لگایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کے چیف پولنگ ایجنٹ سینیٹر یوسف بلوچ پر حملہ(بقیہ نمبر2صفحہ12پر )

کیا گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)اور پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی)کے مسلح افراد ٹھپے لگا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز نے دعوی کیا کہ لیاری میں رینجرز اہلکاروں نے بلاول بھٹو کے چیف پولنگ ایجنٹ کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ یوسف بلوچ کو رینجرز اہلکاروں اور پی ایس پی کے لوگوں نے لالا جسونت رائے پرائمری اسکول کے پولنگ اسٹیشن چیل چوک سے باہر نکالا۔سینیٹر مصطفی کھوکر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں بلاول بھٹو کے پولنگ ایجنٹ کے بغیر ووٹوں کی گتنی جاری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس لاقانونیت کا نوٹس لے اور معاملات کو ضابطے میں لائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...