گونگے بہرے افراد بھی تبدیلی کے خواہش مند ،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

گونگے بہرے افراد بھی تبدیلی کے خواہش مند ،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی) گونگے بہرے افرادبھی ملک میں تبدیلی کے خواہشمندنکلے اورموجودہ الیکشن میں بھرپورحصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں الیکشن مہم میں بھی حصہ لیتے رہے اوراکٹھے ہوکرووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچے وہاڑی شہرمیں گونگے بہرے افرادکی(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

تعداداڑھائی سوسے زیادہ ہے،ڈیف ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدرملک ریاض نے اشاروں کی زبان میں بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ملک وقوم کوچوروں اورلٹیروں سے بچانے کیلئے جوکچھ کیاہے اس کی وجہ سے ہم نے پی ٹی آئی کاساتھ دیاہے اورالیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارحلقہ این اے164میں طاہراقبال چودھری اورصوبائی حلقہ پی پی234میں زاہداقبال چودھری کوووٹ دے کران کی کامیابی میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں ڈیف افراد کاکہناتھاکہ جب سابقہ حکمرانوں کے بارے میں پتہ چلاکہ انہوں نے ملک وقوم کے اربوں روپے لوٹ کربیرون ملک اثاثے بنالئے ہیں اورملک وقوم کومقروض کرکے رکھ دیاہے تواسی دن سے ان سے نفرت ہوگئی ہے اس نے مزیدبتایاہماری ایسوسی ایشن کے تمام ممبران ذاتی کام کرتے ہیں اس موقع پرگونگے بہرے افراد نے ملکی سلامتی کیلئے دعابھی کی۔
گونگے بہرے افراد