بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورونیوز) ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران بیلٹ پیپر کا فوٹو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔ پولیس نے گرفتاری کے لئے کارروائی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

شروع کر دی ، تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے علاقہ حکیم آباد میں قائم میں پولنگ سٹیشن پر محمد علی نامی شخص خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی خاطر پولنگ بوتھ کے اندر گیا اور باہر جا کر اپنے بیلٹ پیپر کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کا علم ہوتے ہی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
بیلٹ پیپر کی تصویر