بورے والا : لیگی رہنما کی گاڑی پر حملہ ، مخالفین شیشے توڑ کر فرار

بورے والا : لیگی رہنما کی گاڑی پر حملہ ، مخالفین شیشے توڑ کر فرار

بورے والا (تحصیل رپورٹر)خواتین پولنگ سٹیشن کے باہرمسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی گاڑی پر آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ کے حامیوں کا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پتھراؤ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 162کے نواحی گاؤں چک نمبر146ای بی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فقیر احمدآرائیں کے بھائی سابق مسلم لیگی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں وزٹ کے سلسلہ میں گئے تو وہاں پر مخالف آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ کے حامیوں عمران ،عدنان ،خالد جٹ نے اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ لاٹھیوں اور پتھروں سے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی گاڑی پر حملہ کر کے اس کے شیشے توڑ دیئے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جن کو آتا دیکھ کر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے وقوعہ بارے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...