جعلی مہر برآمد ہونے پر پولنگ ایجنٹ فرار‘ مقدمہ درج

جعلی مہر برآمد ہونے پر پولنگ ایجنٹ فرار‘ مقدمہ درج

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) حلقہ این اے 180 اور حلقہ پی پی 267 کے پولنگ سٹیشن نمبر 34 پر پولنگ ایجنٹ محمد امجد (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

موجود تھا دوران پولنگ پریذائیڈنگ آفیسر نے محمد امجد سے ووٹنگ کیلئے استعمال ہونے والی نو خانوں والی مہر برآمد ہونے پر اسے پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا جہاں سے وہ فرار ہو گیا ۔ پریذائیڈنگ آفیسر کی رپورٹ پر تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے محمد امجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں ۔

جعلی مہر برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...