نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کو ئٹہ دھماکہ اوربلیدہ میں فوجیوں پر حملہ کی شدید مذمت

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کو ئٹہ دھماکہ اوربلیدہ میں فوجیوں پر حملہ کی شدید ...

لاہور(جنرل رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکے اور پاک ایران بارڈر کے قریب پولنگ سٹاف کی حفاظت پر مامورفوجی جوانوں پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مذمت

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...