مظفرباد،منشیات ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

مظفرباد،منشیات ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرآباد راجہ سہیل احمد خان کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔منشیات ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث چھ ملزمان گرفتار ۔مقدمات درج کر لیے گئے ۔پولیس کرائم رپورٹربن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز بھی دھر لیا گیا ۔شہری حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ سٹی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مظفرآباد سردار الیاس،ایس ایس پی راجہ اکمل خان ،ڈی ایس پی سٹی ریاض خان مغل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی راجہ سہیل خان نے ہمراہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں میں چھ ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔راجہ سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ جعلی پولیس کرائم رپورٹر بننے والا عبدالقادر کیانی ساکنہ محلہ سیٹھی باغ مظفرآباد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزم مذکور نے ڈاکٹر بن کر محمد حفیظ ولد مقبول کی بیوی کا علاج کرنے کی پیش کش کی اور کاروبار کی غرض سے 13لاکھ روپے لوٹ لیے ۔ملزم کے خلاف 419,420,316/18مقدمہ درج کر لیا گیا ۔راجہ آفتاب ساکنہ کٹلی چکار کو گرفتار کر کے 20گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔اشتیاق ساکنہ خشکڑ سے 9ایم ایم پستول برآمد کر لیا ۔ریزرو پولیس کے ملازم جاوید کو گرفتارکر کے 170گرام چرس پکڑ لی ۔علاوہ راجہ نبیل ساکنہ ضامن آباد کو گرفتار کر کے وری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔جبکہ محمد افضل ولد گلو پٹھان کے قبضہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی کی منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیوں کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے ۔ایس ایچ او سٹی راجہ سہیل کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی سمیت جرائم پیشہ افراد سے معاشرے کو پاک کرنا میرا مشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انسان سے نفرت نہیں بلکہ جرم سے ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمہ میں تھانہ پولیس سٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔معاشرتی برائیوں کا خاتمہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...