این اے 106فیصل آباد، رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد کو شکست سے دوچار کردیا، غیر سرکاری نتیجہ

این اے 106فیصل آباد، رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد کو شکست ...
این اے 106فیصل آباد، رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے امیدوار نثار احمد کو شکست سے دوچار کردیا، غیر سرکاری نتیجہ

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن 2018 کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا  میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ،حالیہ الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں ،پنجاب میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے این اے 106 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی ہےجبکہ رانا ثنا اللہ کو حلقہ این اے 108 میں پی ٹی آئی سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے  ایک لاکھ 6 ہزار 319 ووٹ حاصل کر کے پی ٹی آئی رہنما نثار احمد کو شکست دیدی ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نثار احمد نے ایک لاکھ تین ہزار 799 ووٹ حاصل کیے۔

دوسری جانب پی پی 113 فیصل آباد میں بھی  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد وارث نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو شکست دے دی ہے۔جبکہ رانا ثنا اللہ کو حلقہ این اے 108 میں پی ٹی آئی سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے۔

مزید : الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...