این اے 93 میں بڑا اپ سیٹ، مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کے حلقے کا کیا نتیجہ آیا؟ جان کر ہی ہرکوئی دنگ رہ گیا

این اے 93 میں بڑا اپ سیٹ، مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کے حلقے کا کیا نتیجہ ...
این اے 93 میں بڑا اپ سیٹ، مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کے حلقے کا کیا نتیجہ آیا؟ جان کر ہی ہرکوئی دنگ رہ گیا

  

خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018 میں خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 93 کے غیرسرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمراسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ 93 میں بڑا اَپ سیٹ ہو گیا ہے ،یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم اعوان نے پہلی بار مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک کو  بڑے مارجن سے شکست  دیتے ہوئے انتخابی میدان اپنے نام کر لیا ہے۔این اے 93 خوشاب کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمراسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن)کی سمیرا ملک 70ہزار 401ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /سرگودھا