الیکشن جیتنے کے بعد بھی کیا عمران خان وزیراعظم بن سکیں گے؟ ماضی میں نواز شریف کے جیل جانے کی پیشگوئی کرنے والے معروف ستارہ نویس نے اندر کی بات بتادی

الیکشن جیتنے کے بعد بھی کیا عمران خان وزیراعظم بن سکیں گے؟ ماضی میں نواز شریف ...
الیکشن جیتنے کے بعد بھی کیا عمران خان وزیراعظم بن سکیں گے؟ ماضی میں نواز شریف کے جیل جانے کی پیشگوئی کرنے والے معروف ستارہ نویس نے اندر کی بات بتادی

  


نیویارک(نعمان تسلیم خان)الیکشن کے نتائج کا سلسلہ تقریباًمکمل ہوچکا ہے اور اب سب کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ پاکستان کااگلا وزیراعظم کون ہوگا۔ سوشل میڈیا کی جانب دیکھیں تو اگلے وزیراعظم کے بارے میں ہر کوئی اپنی ہانک رہا ہے۔تحریک انصاف دیگر پارٹیوں پر سبقت تو لے جاچکی ہے لیکن حکومت بنانے کے لئے ابھی بھی اسے اپنا وزیراعظم لانے کے لئے 45سے زائد اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔اکثر احباب کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے لئے بالکل بھی قبول نہیں ہیں لہذآنے والے دنوں میں وزیراعظم کے لئے کوئی ایسا امیدوار سامنے آئے گا کہ کسی کے لئے بھی یقین کرنا ممکن نہیں ہوگا۔کچھ لوگ سابق صدر و چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کووزیراعظم کا امیدوار قرار دے رہے ہیں تاہم اس گومگو کی کیفیت میں ایک ماہر نجوم ایسا بھی ہے جو کافی عرصے سے کہہ رہا ہے کہ عمران خان پر وزیراعظم کا تاج سجنے والا ہے۔

ماہر نجوم آغا بہشتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان اگلے وزیراعظم بنتے ہوئے واضح نظر آرہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کا ستارہ اپنے عروج پر ہے اور وہ نہ صرف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں بلکہ خود بھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے۔’’2018ء کے آغاز پر انتخابات کے انعقاد پر شکوک کھڑے کئے جارہے تھے لیکن میں نے کہا تھا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت یعنی جولائی 25کو ہوں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔‘‘

یاد رہے کہ ماضی میں آغابہشتی کی کئی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوچکی ہیں۔’’2013ء کے ایک ٹی وی پروگرام میں میں نے نوازشریف کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کی تھی جو کہ صحیح ثابت ہوئی اور اسی پروگرام میں کہا تھا کہ اگلی حکومت عمران خان بنائیں گے۔‘‘ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ صرف کامیاب وزیراعظم ہوں گے بلکہ وہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے انہیں ستاروں کا علم عطا کیا ہے کہ اور اس کی مدد سے وہ پیشگوئی کرتے ہیں۔ ماضی میں آغا بہشتی کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئیاں دیکھنے کے لئے ویڈیو دیکھیں

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...