پی پی 93 لالیاں،آزادامیدوار تیمور علی کامیاب ہو گئے

26 جولائی 2018 (10:53)

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں پی پی 93 لالیاں سے آزاد امیدوار تیمور علی کامیاب ہو گئے ہیں ،تحریک انصاف کے محمد حیدر لالہ دوسرے نمبر پر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 93 لالیاں کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارتیمورعلی نے 46 ہزار 173 ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے محمدحیدرلالہ 40 ہزار 819 ووٹ حاصل کرسکے۔

مزیدخبریں