الیکشن 2018، این اے 120 میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو بڑی شکست دے دی ،تیسرے نمبر پر کون سی پارٹی آئی ؟جواب جان کر آپ کو یقین ہی نہ آئے گا
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونے والے 11 ویں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، یہ نتائج مختلف حلقوں سے آرہے ہیں،این اے120شیخوپورہ2کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔
غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابقاین اے120سےن لیگ کےراناتنویرحسین99ہزار674ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ہیں ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کےعلی اصغر منڈا چودھری74ہزار165ووٹ لےکردوسرےنمبرپر تھے ۔اس حلقے سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار افضال حسین رضوی نے 13222 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔این اے 120 سے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان فریڈم موومنٹ ،آل پاکستان مسلم لیگ اور دو آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے ۔واضح رہے کہ رانا تنویر حسین نے 2013 کے انتخابات میں بھی اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی اور سابقہ حکومت میں وہ وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بھی رہے ہیں ۔