A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

این اے 77نارووال، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نااہل لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں حلقے کے عوام نے کیا فیصلہ سنایا؟ جانئے

این اے 77نارووال، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نااہل لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں حلقے کے عوام نے کیا فیصلہ سنایا؟ جانئے

Jul 26, 2018 | 11:21:AM

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں نارووال کے قومی اسمبلی کے حلقے 77کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں جن کے مطابق یہاں سے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز نے آزاد امیدوار میاں طارق انیس کو شکست دے دی ہے ۔

نارووال کے قومی اسمبلی کے حلقے77کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز 66ہزار 4سو34ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار میاں طارق انیس 36ہزار 3سو51ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزکوسپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن سے قبل توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد ان کی کورننگ امیدوار ان کی اہلیہ تھیں۔

مزیدخبریں