الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم ناکام ، ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم ناکام ، ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا تھا؟ ...
الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم ناکام ، ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر سے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف مجموعی طور پر 119 سیٹوں پر کامیابی سمیٹ چکی ہے جبکہ ن لیگ 60 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے آن لائن سسٹم اور آر ایم ایس کے تحت جو سٹریٹیجی بنائی اس کا ٹھیکہ غیر ملکی ایجنسیوں کو دیا گیا تھا ۔

سابق سیکریٹر الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے آن لائن سسٹم اور آر ایم ایس کے تحت جو سٹریٹی جی بنائی ہے وہ دراصل انہوں نے یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کی غیر ملکی ایجنسیوں کی مشاورت سے بنائی ہے ، ہم انہیں شروع سے ہی آگاہ کر رہے تھے کہ اگر آپ غیر ملکی ایجنسیوں کی مشاورت سے ایسا سیٹ بنائیں گے تو ایسا سیٹ اپ کسی بھی وقت بیٹھ جائے گا ،انہیں چاہیے تھا کہ ساتھ اپنا مینول طریقہ کار کے ذریعے بھی چلتے ، پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ سیٹ اپ نادرا کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے لیکن اب خبر آ رہی ہے کہ یہ سارا سیٹ اپ کیلئے غیر ملکی ایجنسیوں کو ٹھیکہ دیا ہو اتھا ، انہوں نے سارا بنا ر دیا ہے ، ہمارا دیسی طریقہ بہترین ہے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بننے والے آر ٹی ایس سسٹم اور موبائل ایپ تیارکرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کے نتائج بروقت مرتب نہ ہونے کی ایک بڑی رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا فیل ہونا بھی ہے، پریذائیڈنگ افسروں نے آرٹی ایس موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروانا تھا مگریہ ایپ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، الیکشن کمیشن یہ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت سے تیارکی تھی جس کے سربراہ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے دست راست اور معاون ڈاکٹرعمرسیف ہیں۔

مزید : قومی


loading...