این اے 191 ، پی ٹی آئی کی زرتاج گل،این اے216 پیپلزپارٹی کی شازیہ مری کامیاب

26 جولائی 2018 (12:08)

ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018 میں این اے 191 ڈی جی خان سے تحریک انصاف کی زرتاج گل اور این اے 216 سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج میں این اے 191 ڈی جی خان 3 سے تحریک انصاف کی زرتاج گل نے مسلم لیگ ن کے سرداراویس لغاری کو شکست سے دوچار کیا، تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل79817 ووٹ کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے سردار اویس لغاری نے 54548 ووٹ حاصل کئے۔

ادھرقومی اسمبلی کے حلقے 216 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 82667 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کشن چند پاروانی 70135 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں