” میرے بچوں کا باپ اب ۔۔“ عمران خان کی فتح پر جمائمہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کیلئے خوشی چھپانا مشکل ہو جائے گا

” میرے بچوں کا باپ اب ۔۔“ عمران خان کی فتح پر جمائمہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
” میرے بچوں کا باپ اب ۔۔“ عمران خان کی فتح پر جمائمہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کیلئے خوشی چھپانا مشکل ہو جائے گا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 119 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست چل رہی ہے جبکہ ن لیگ 61 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے تاہم اس صورتحال میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے بھی اپنے بچوں کے باپ کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں جمائمہ کا کہناتھا کہ 22 سال کے بعد ، ذلت ، مشکلات اور قربانیوں کے بعد آخر کارمیرے بچوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔عمران کی کامیابی خودپریقین اور شکست کے آگے سرتسلیم خم نہ کرنےکی بہترین مثال ہے ۔ جمائمہ کا کہناتھا کہ اب چیلنج اس بات کو یاد رکھنے  کاہے کہ عمران خان سیاست میں کیوں آئے تھے؟ ، مبار ک ہو عمران خان ۔

اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، گزشتہ شام سات بجکر سات منٹ پر سوشل میڈیا پیغام میں انہوں ”پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے ، پیارے اور پرانے دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تمہارے ووٹ گننے والوں کو امید ہے، انہیں ووٹ گننے دو۔ ان لوگوں کو وہ رہنما مل جائیگا جس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔” پاکستان زندہ باد“۔

مزید : قومی


loading...