این اے 132لاہور،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میدان مارلیا

این اے 132لاہور،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میدان مارلیا
این اے 132لاہور،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میدان مارلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 132کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں جن کے مطابق یہاں سے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے32ہزار1سو49ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
1.لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے132کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے84ہزار3سو62ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمحمد منشا سندھو 52ہزار2سو13ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

2. لاہور کے حلقے پی پی 164 اور 65 سے بھی مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کامیاب ہو گئے ۔انہوں نےپی پی 164 سے 40 ہزار 86 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہبازشریف نے پی پی 165 سے 43 ہزار 222 ووٹ حاصل کیے ۔

3.کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے249کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈانے سا بق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو محض718ووٹوں سے شکست دی ہے ۔انہوں نے 35 ہزار 344 ووٹ لیے جبکہ محمد شہباز شریف نے34 ہزار 626 ووٹ لیے۔