’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ۔۔۔‘‘ پاکستان میں الیکشن پر امریکی حکومت نے انتہائی خطرناک بات کہہ دی

’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ۔۔۔‘‘ پاکستان میں الیکشن پر امریکی حکومت نے انتہائی ...
’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ۔۔۔‘‘ پاکستان میں الیکشن پر امریکی حکومت نے انتہائی خطرناک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ پیچھے رہ جانے والی لگ بھگ تمام جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں امریکی حکومت کی طرف سے بھی انتہائی خطرناک بات کہہ دی گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ’’ہم پاکستان کے انتخابی عمل کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔‘‘ تاہم امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انتخابات کے شفاف اور منصفانہ ہونے کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ۔ ترجمان نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پاکستان میں ترقی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں اورباقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کی حمایت کرتے رہیں گے۔‘‘