وہ پاکستانی میاں بیوی جنہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے پورے پاکستان سے زیادہ محنت کی، تفصیل جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

وہ پاکستانی میاں بیوی جنہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے پورے پاکستان سے زیادہ محنت ...
وہ پاکستانی میاں بیوی جنہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے پورے پاکستان سے زیادہ محنت کی، تفصیل جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز کے انتخابات میں بہت سے ووٹرز کو اپنے ووٹ کی جگہ تلاش کرنے سمیت کئی طرح کی دشواریاں سہنی پڑی ہوں گی لیکن ایک ایسا جوڑا بھی ہے جس نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے شاید پورے ملک میں سب سے زیادہ محنت کی۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ میاں بیوی سوئٹزرلینڈ میں رہتے ہیں لیکن صرف ووٹ ڈالنے کے لیے وہ اتنا طویل سفر کرکے پاکستان آئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں خاتون کے کرتے پر بنی عمران خان کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے حامی اور ووٹر ہیں تاہم یہاں آپ پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر ان کی ملک سے لگن کا مظاہرہ دیکھیں کہ انہوں نے ووٹ کے لیے کتنا طویل سفر کیا۔

میٹرونوم (Metronome)نامی فیس بک اکائنٹ پر ان کی تصویر پوسٹ کی گئی اور ساتھ لکھا گیا کہ ’’ایک اور جوڑا جو ووٹ ڈالنے کے لیے سوئٹزرلینڈ سے آیا۔ آپ بھی پاکستان کی خاطر نکلو۔‘‘

کمنٹس میں سینکڑوں صارف اس میاں بیوی کو دادو تحسین سے نواز رہے ہیں۔ فہد آصف نامی صارف نے لکھا کہ ’’ایک یہ ہیں جو اتنی دور سے آئے اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو محض گرمی کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں نکلتے۔‘‘

اقصیٰ خان نامی لڑکی نے لکھا کہ ’’اور ایک ہمارے محب وطن فنکار ہیں جو انتخابات چھوڑ کر ہم ٹی وی کے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے کینیڈا چلے گئے۔‘‘

محمد علی مجاہد نامی شخص نے کہاکہ ’’اعمال کی آواز الفاظ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ان میاں بیوی نے زبانی حمایت کی بجائے عملاً ووٹ ڈال کر بہترین مثال قائم کی ہے۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس /الیکشن /علاقائی /اسلام آباد


loading...