این اے 21 مردان، اے این پی کے امیر حیدر اعظم خان نے تحریک انصاف کو شکست دیدی

26 جولائی 2018 (13:43)

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں این اے 21 مردان میں اے این پی کے امیر حیدر اعظم خان نے میدان مار لیا ،اے این پی کے امیدوار نے بہت کم مارجن سے نشست اپنے نام کر لی۔

این اے21 مردان کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق ا ے این پی کے امیرحیدر اعظم خان 78 ہزار 911 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عاطف 78 ہزار 876 ووٹ لے سکے۔

مزیدخبریں