این اے 249،پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی شہباز شریف کو شکست
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 249کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں جن کے مطابق یہاں سے پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈانے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے249کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈانے سا بق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو محض718ووٹوں سے شکست دی ہے ۔انہوں نے 35 ہزار 344 ووٹ لیے جبکہ محمد شہباز شریف نے34 ہزار 626 ووٹ لیے۔