این اے 131 ، عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ، غیر حتمی نتیجہ

این اے 131 ، عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ، غیر حتمی نتیجہ
این اے 131 ، عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ، غیر حتمی نتیجہ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے اہم ترین حلقے این اے 131 سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے 84ہزار 313 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ سعد رفیق نے 83ہزار 633 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے مجموعی طور پر 14 میں سے چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ن لیگ 10 سیٹوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...