A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

تحریک انصاف نے این اے 38 اوراین اے 39 میں مولانا فضل الرحمان کو شکست دیدی

تحریک انصاف نے این اے 38 اوراین اے 39 میں مولانا فضل الرحمان کو شکست دیدی

Jul 26, 2018 | 15:54:PM

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 38 اور این اے 39 میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست سے دوچار کردیا۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے 80236 ووٹ لے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا فضل الرحمان 45457 ووٹ لے سکے اور بھاری تعداد سے ہارے۔

جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی مولانا فضل الرحمان ہار گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ 79150 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ فضل الرحمان نے 51920 ووٹ لیے۔اس طرح مولانا فضل الرحمان دونوں حلقوں سے ہار گئے ہیں۔

مزیدخبریں