الیکشن کے بعد پہلی پریس کانفرنس، عمران خان کا عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے کا وعدہ، سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کردیا

الیکشن کے بعد پہلی پریس کانفرنس، عمران خان کا عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت ...
الیکشن کے بعد پہلی پریس کانفرنس، عمران خان کا عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے کا وعدہ، سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مینڈیٹ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنا جمہوری عمل بڑھتے دیکھ رہے ہیں ، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ایسا پاکستان چاہتاہوں جہاں کمزورطبقے کو سہولتیں ملیں۔انہوں نے سیاسی مخالفین کیخلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ  22سال کی جدوجہدپراللہ تعالیٰ نےکامیابی دی،نئے پاکستان کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا، دیا۔ ان کاکہناتھاکہ  پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوا،بلوچستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ضعیف لوگ گرمی میں ووٹ ڈالنے نکلے ،اکرام گنڈاپور اورہارون بلور شہیدہوئے۔

ان کاکہناتھاکہ  ہم کمزورطبقے کو اٹھانے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے ۔

عمران خان نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں عوام کےٹیکس کےپیسےکی حفاظت کروں گا، ہمارےحکمرانوں نےملک کاپیسہ اپنےاوپرخرچ کیا،پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ، کرپشن نے پاکستان کے ادارے تباہ کردیئے۔ انہوں نے کہاکہ  ہمارااصل اثاثہ اوورسیزپاکستانی ہیں  لیکن پاکستان میں اداروں کی خراب کارکردگی کی وجہ سےمعیشت تباہ ہوئی،تاریخ میں پاکستان نےکبھی اتنےقرضےنہیں لیے،پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش ہیں ۔



 

مزید :

قومی -