عمران خان نے ایک ہی ’جھٹکے‘ میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ایسا ریکارڈ قائم کر دیا جو شائد ہی کوئی توڑ پائے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

عمران خان نے ایک ہی ’جھٹکے‘ میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ...
عمران خان نے ایک ہی ’جھٹکے‘ میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ایسا ریکارڈ قائم کر دیا جو شائد ہی کوئی توڑ پائے؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عام انتخابات میں کامیابی تو ملی ہی ہے مگر چیئرمین عمران خان نے ان انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے پاس تھا جنہوں نے ایک ہی وقت میں 4 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور تین میں فتح حاصل کی تھی۔
عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 119 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں ایک طرف مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، پیر صدر الدین شاہ راشدی، محمود خان اچکزئی، مصطفی کمال اور اسفندر یار ولی سمیت مختلف پارٹی رہنماو¿ں کو شکست ہوئی تو دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف قومی اسمبلی کی جتنی نشستوں پر انتخاب لڑے تمام پر کامیابی حاصل کی۔
عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی اور 92,891 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی 44,314 ووٹ لے سکے۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں سے 24,317 ووٹ حاصل کر کے ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی جنہوں نے 22,514 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
عمران خان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 پر ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ عمران خان نے اس حلقے سے 91,358 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی 24,082 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میانوالی سے اپنے آبائی حلقے این اے 95 سے بھی کامیاب قرار پائے۔عمران خان نے اپنے آبائی حلقے سے 1,62,499 ووٹ حاصل کئے اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عبید اللہ شادی خیل 49,505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
عمران خان کا سب سے سخت مقابلہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پر ہوا جہاں انہوں نے 84,313 ووٹ لے کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کو شکست دی جنہوں نے 83,633 ووٹ لئے۔