دوران پولنگ آرمی افسر کو دھکا دینے کا جرم،نومنتخب ن لیگی ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج

دوران پولنگ آرمی افسر کو دھکا دینے کا جرم،نومنتخب ن لیگی ایم این اے کے خلاف ...
دوران پولنگ آرمی افسر کو دھکا دینے کا جرم،نومنتخب ن لیگی ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج

  


بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے عالم داد لالیکا کے خلاف ڈیوٹی پر مامور کیپٹن کو دھکا دے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے این اے 167 سے امیدوار عالم داد لالیکا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، عالم داد لایکا نے پولنگ اسٹیشن نمبر 54 پر اہلکار سے نازیبا رویہ اختیار کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا ڈیوٹی پر مامور کیپٹن یاسر کو دھکا دے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور فوجی افسر سے نازیبا رویہ اپنایا۔عالم داد لالیکا کی غنڈہ گردی کے خلاف فوجی جوان ظہیر حسین کی مدعیت میں تھانہ سٹی بی ڈویڑن میں مقدمہ درج کیا گیا، مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حفاظتی ضمانت کے لیے سیشن جج سے رجوع کرلیا۔واضح رہے کہ این اے 167 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا کا مقابلہ پی ٹی ا?ئی ممتاز متیانہ سے تھا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عالم داد لالیکا نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دے دی ہے۔

مزید : قومی


loading...