وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان یا اسحاق خاکوانی ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما کا اہم انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان یا اسحاق خاکوانی ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان یا اسحاق خاکوانی ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما کا اہم انکشاف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصا ف کے رہنما ولید اقبال نے کہاہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بننی چاہئے کیونکہ ایسا نہ ہونے سے مرکز میں مشکلات پیش آئیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان اور اسحاق خاکوانی کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اخبارات اور تجزیوں میں آتارہا ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل’’دنیانیوز‘‘  کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاہے کہ علیم خان  اور اسحاق خاکوانی کا نام پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اخبارات اور تجزیوں میں آتارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی بننی چاہئے کیونکہ اگر پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو پھر مرکز میں حکومت چلانے میں دشواریاں پیش آئیں گی،عمران خان عوام کو تسلی دے رہے ہیں کہ وہ عوام کا پیسہ ایمانداری سے استعمال کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وکٹری تقریر سے پہلے تمام مکتبہ فکر کے ساتھیوں سے رائے معلوم کی اور سب سے رائے لیکر انہوں نے تقریر کی،عمران خان دل سے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ تواز ن رکھیں گے ،کسی بھی ادارے کے ساتھ ڈیل کرنے کے لئے صاف شفاف کردار کا حامل شخص بڑی آسانی سے ڈیل کر سکتا ہے ۔

مزید : قومی


loading...