بالآخر مسلم لیگ ن نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

بالآخر مسلم لیگ ن نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا
بالآخر مسلم لیگ ن نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے واضح اعلان کیا ہے کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ملک میں انتشار پھیلے ،یہ ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے ہم الزام نہیں لگا رہے ،تمام چیزوں کے ثبوت اور ویڈیوز موجود ہیں ،کچھ ہی عرصے میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔میڈ یا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ نے جو پراجیکٹس دئیے وہ گواہی دیتے ہیں ،ہم اپنے عمل سے واضح کریں گے پی ٹی آئی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کو کیوں باہرنکالاگیا؟،تمام سیاسی جماعتوں نےفارم45 پرتحفظات کااظہارکیاہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہورکی سیٹس کارزلٹ آج شام4 بجے تک تیارہورہاتھا،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد،لاہور کو ٹارگٹ کرکے نتائج تاخیرسے دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں اے پی سی بلائی گئی ہے ،کل اجلاس کے بعدن لیگ اور دیگرپارٹیزپریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزید : قومی


loading...