ستاروں کی روشنی میں آپ کا 26 جولائی جمعہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 26 جولائی جمعہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 26 جولائی جمعہ کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

26جولائی جمعہ۔ دوستوں سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ آپکی خوداعتمادی بڑھے گی۔ وقت اور حالات کے مطابق چلنا پڑے گا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ حالات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں۔

ثور

26جولائی جمعہ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ کلی مفاد کا حصول سخت اور لگاتار محنت سے ہو۔ محبت کے اچھا ہونے کی صورت میں طویل العمری نصیب ہو۔ غیر ضروری اخراجات مالی پریشانی کا سبب بنیں۔

جوزا

26جولائی جمعہ۔ دوستوں کی آمد و رفت رہے گی۔ سماجی سرگرمیوں میں ھصہ لے سکیں گے۔ اپنے بعض مسائل کو حل کر سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔

سرطان

26جولائی جمعہ۔ اخراجات پر کنٹرول لازمی ہے، چھوٹا سفر پیش آ سکتا ہے۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو کسی تقریب میں شرکت کرنی پڑے گی۔ دوسروں کی باتوں اور تنقید پر کان نہ دھریں۔

اسد

26جولائی جمعہ۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ سوچ میں مثبت اور وسعت آئے گی۔ سیر و سیاحت کا شوق بڑھے گا اور مقاسد کے حصول کیلئے مالی رسک لے سکتے ہیں۔

سنبلہ

26جولائی جمعہ۔ دور کے مقام کاسفر پیش آنے کا امکان ہے۔خوشگوار لمحات میسر ہوں گے۔ آپ اپنے کیرئیر اور منصب کو بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ آمدن کیساتھ ساتھ اخراجات بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

میزان

26جولائی جمعہ۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔کوئی گھریلو معاشی مسئلہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ لہٰذا بجٹ کے معاملے میں محتاط رہیں۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کھیل یا دیگر مشاغل میں دلچسپی رہے گی۔

عقرب

26جولائی جمعہ۔ رفاہی کاموں میں دلچسپی اور رجحان رہے گا۔خوداعتمادی اور مستقل مزاجی سے کیے گئے کام میں کامیابی ملے گی۔ جذبات کی بھرپور عکاسی اور حقائق پر مبنی سیر و سیاحت میں ایڈونچر کا پہلو نمایاں رہے گا۔

قوس

26جولائی جمعہ۔ کاروباری اور گھریلو دونوں امور میں مصروف رہیں گے۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ ملازمت پیشہ افراد کو منصبی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

جدی

26جولائی جمعہ۔ بچوں کے امور میں غفلت نہ برتیں، عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ مالی پوزیشن بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر مفید رہے گا۔

دلو

26جولائی جمعہ۔ مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ کام کی زیادتی ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کسی دوست وغیرہ سے ملاقات کا امکان ہے۔

حوت

26جولائی جمعہ۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ رفاہی و سماجی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم