مراد سعید کی چیخیں عمران نیازی کو بچا سکتی ہیں نہ اس نالائق حکومت کو۔۔۔۔عاجز دھامرا نے وفاقی وزیر مواصلات کو کھری کھری سنا دیں

مراد سعید کی چیخیں عمران نیازی کو بچا سکتی ہیں نہ اس نالائق حکومت کو۔۔۔۔عاجز ...
مراد سعید کی چیخیں عمران نیازی کو بچا سکتی ہیں نہ اس نالائق حکومت کو۔۔۔۔عاجز دھامرا نے وفاقی وزیر مواصلات کو کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کی طرح اقتدارپر براجمان نالائق حکومت دوسروں کو طعنہ دے رہی ہے،مراد سعید پہلے جاکر اپنے پیپر حل کروائے پھر بات کریں،مراد سعید جیسے لوگوں کیلئے کہا جاتا ہے کہ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے،مراد سعید کی چیخیں عمران نیازی کو بچا سکتی ہیں نہ اس نالائق حکومت کو۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتےہوئےعاجزدھامرا نےکہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس نسل سے ہے جس کا خاندان ہمیشہ شہادت کیلئے تیار رہا، پیپلز پارٹی ووٹ کی پرچی پر یقین رکھتی ہے جبکہ پی ٹی آئی سفارش اور چمچہ گیری پر۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کے کرپٹ مافیا سمیت سارے چور ڈاکو پی ٹی آئی کے سایہ تلے ہیں،دوسال وفاقی اور 7 سال کے پی کے کی حکومت کرنے کے باوجود ان کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں۔ عاجز دھامراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام سے آج تک ان کا ہر جواب کرپشن ہے جبکہ کارکردگی صفر ہے،مراد سعید کی چیخیں عمران نیازی کو بچا سکتی ہیں نہ اس نالائق حکومت کو،مراد سعید کی چیخوں پر رحم تو آتا ہے مگر اب یہ چیخیں انکی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں،مراد سعید پہلے جاکر اپنے پیپر حل کروائے پھر بات کریں،مراد سعید جیسے لوگوں کیلئے کہا جاتا ہے کہ نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔