فارم ہاؤس پر چھاپہ، تین لڑکیوں سمیت 12 افراد گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر کسی کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں

فارم ہاؤس پر چھاپہ، تین لڑکیوں سمیت 12 افراد گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر ...
فارم ہاؤس پر چھاپہ، تین لڑکیوں سمیت 12 افراد گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر کسی کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں

  

آگرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پولیس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر تین لڑکیوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران ملزمان سے قابل اعتراض اشیا بھی برآمد ہوئیں۔

تاج محل کے شہر آگرہ کے انڈسٹریل ایریا میں اشوک رانا کا فارم ہاؤس پرم، وشنو اور وشال گویل نامی افراد نے لیز پر لے رکھا تھا، اسی فارم ہاؤس میں غیر قانونی طور پر جسم فروشی کا اڈہ چلایا جارہا تھا اور کمائی میں سے فارم ہاؤس کے اصلی مالک کو بھی حصہ پہنچایا جاتا تھا۔

پولیس نے فارم ہاؤس پر کارروائی کی تو مختلف کمروں سے 3 لڑکیاں اور لڑکے قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 12 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 2 پستول، 7 موبائل فون ، 6 بیئر کی بوتلیں ، 6 ہزار روپے نقدی اور جنسی عمل میں استعمال ہونے والا دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -