جاوید میاں داد نے نیا کاروبار شروع کردیا

جاوید میاں داد نے نیا کاروبار شروع کردیا
جاوید میاں داد نے نیا کاروبار شروع کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد نے ملبوسات کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا جس کے بعد تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی اور جاوید میاں داد کی طرف پیش کردہ کپڑے فروخت ہونے لگے۔ دکان میں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔لوگوں میں قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتے مقبولیت پا رہے ہیں، خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جاوید میاں داد ملبوسات آن لائن بھی فروخت کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل -