بھارت اور افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پاکستان اور خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ،اقوام متحدہ نے نریندر مودی اور اشرف غنی پر "بم "پھوڑ دیا

بھارت اور افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پاکستان اور خطے کی سلامتی کے ...
بھارت اور افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پاکستان اور خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ،اقوام متحدہ نے نریندر مودی اور اشرف غنی پر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ نے پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کو پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں موجوددہشتگردعناصراور افغانستان میں داعش کی موجودگی خطےکےلئےخطرہ کاباعث بن سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سےدہشت گردی ہوتی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گردعناصرپربھی تشویش کااظہارکیاگیا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجوددہشتگردعناصرسےپڑوسی ممالک کوخطرہ ہے جبکہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطےکےلئےخطرہ کاباعث بن سکتی ہے۔اقوام متحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سےدہشت گردی ہوتی ہے، تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں رہ کرپاکستان میں دہشتگردی کرواتےہیں،تحریک طالبان پاکستان،جماعت الاحرارپاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں موجوددہشتگردعناصرپربھی تشویش کااظہارکیاگیا ہے

مزید :

اہم خبریں -قومی -