گلبرگ، رائیونڈ اور سندر میں ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

گلبرگ، رائیونڈ اور سندر میں ٹریفک حادثات، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق،3زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ کے علا قہ مین بلیوارڈ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ پر ایک تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والے دو افراد کو ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔سندر کے علاقے میں نامعلوم تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جمیل شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔علاوہ ازیں اڈہ پلاٹ بھٹہ پنڈ رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کی شناخت 30 سالہ علی احمد ولد فرزند علی 28 سالہ لیاقت علی ولد نزیر علی اور 22 عابد علی ولد ذوالفقارکے نام سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -