سمن آباد، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 16افراد گرفتار

سمن آباد، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 16افراد گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سمن آباد سے پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث16افرادکو گرفتار کر لیا جبکہ مصری شاہ سے گن پوائنٹ پر 2افرادکو اغوا کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجاب ہوٹل میں چھاپے کے دوران 16 لڑکے لڑکیوں کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں مصری شاہ کے علاقے ریلوے مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر رانا مقصود اور اسکے بھائی رانا سرور کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔پولیس نے مغوی رانا مقصود کے بیٹے کی درخواست پر تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم مغویوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید :

علاقائی -