قربانی کی کھالیں چوری کرنیوالے 3ملزم ایک سال بعد گرفتار

قربانی کی کھالیں چوری کرنیوالے 3ملزم ایک سال بعد گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کارروائی۔چوری اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات مطابق اقبال ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران پولیس کو مطلوب ملزمان عادل، عاصم اور عمر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان ایک سال قبل الخدمت فاؤنڈیشن کی اکھٹی کی گئی قربانی کی کھالیں چوری کر کے واردات کے بعد اپنے ہی گھر والوں سے لاتعلقی ظاہر کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے چوری کی گئی کھالوں کی رقم برآمد کر لی۔

مزید :

علاقائی -